Thursday, February 08, 2018
ائیرلانچڈ میزائیلز
AGM-65 ماوریک ،AS-30L،AS-37 پاکستان کے طیاروں کے نام تو تقریبا" سب جانتے ہیں لیکن پاک فضائیہ کے فضا سے زمین پر مار کرنے والے ان اہم ترین میزائیلز کے بارے بہت کم لوگ جانتے ہیں.
کسی بهی ملک کی ائیرفورس کے لڑاکا طیارے اپنی فضا کے دفاع کے ذمہ دار ہوتے ہیں.اسکے ساته ہی یہ طیارے اپنے ملک کی زمینی اور سمندری افواج کو پیشقدمی کرنے کے لیے ائیرسپورٹ بهی مہیا کرتے ہیں.اسی لیے ائیرفورس کو ہر ملک میں اپنی زمینی افواج کا مضبوط بازو سمجها جاتا ہے.
زمینی افواج پر حملے کے لیے ہر ائیرفورس میزائیلز کو ترجیع دیتی ہے.کیونکہ نان-گائیڈڈ بمب کے ٹارگٹ پر لگنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے.
پاکستان کے پاس فضا سے زمین پر مار کرنے والے دنیا کے ٹاپ 10 بہترین میزائیلز میں شمار ہونے والے میزائیلز موجود ہیں.
پاکستان ائیرفورس کا سب سے بہترین فضا سے زمین پر مار کرنے والا میزائیل امریکا کا بنا اےجی ایم-65 ماوریک کے نام سے جانا جاتا ہے.یہ میزائیل مغربی ممالک میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا میزائیل ہے اور دنیا کے تقریبا" 25 جنگی جہازوں ، ہیلی کاپٹرز اور امریکی ڈرونز میں استعمال ہوتا ہے.250kg ایکسپلوسیو مواد پر مشتمل یہ میزائیل پاکستان کے ایف-16 طیاروں میں استعمال ہوتا ہے.اسکی کم ازکم رینج 20 کلومیٹر ہے.یہ میزائیل لیزر گائیڈڈ ہے اور ٹارگٹ کو انتہائ درستگی سے تباہ کرتا ہے.
اےایس-30 ایل اور اےایس-37 فرانس کے بنے ائیرلانچڈ میزائیلز ہیں.جن کو قیمتی ٹارگٹ مثلا" پل، بنکر وغیرہ تباہ کرنے کے لیئ استعمال کیا جاتا ہے.
یہ میزائیلز بهی لیزرگائیڈڈ ہیں اور انہیں پاکستان کے میراج طیاروں اور ایف سوالہ طیروں سے داغا جا سکتا ہے.
یہ میزائیلز 530 کلوگرام تک وزنی ہوتے ہیں جبکہ میزائیل کے اندر کا وارنہیڈ 220 کلو گرام وزنی ہوسکتا ہے..یہ میزائیلز بهی ہائ ایکسپلوسیو مواد پر مشتمل ہوتے ہیں جو کہ کسی بهی بڑے ٹارگٹ کو تہس نہس کر سکتے ہیں.یہ میزائیلز 3 سے 4 میٹر لمبے ہوتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ 15 کلومیٹر تک مار کرتے ہیں.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment