دنیا کے ٹاپ ٹین اینٹی سب میرین ہیلی کاپٹرز میں شمار ہونے والا یہ ہیلی کاپٹر برطانیہ کا بنا ہوا ہے.اس ہیلی کاپٹر نے اپنی پہلی اڑان 1978 میں بهری جبکہ پاکستان نے اس ہیلی کاپٹر کو 1994 میں خریدا.یہ ہیلی کاپٹر لینکس ایم کے-2 کی اپگریڈڈ شکل ہے.
اگرچہ پاکستان اپنی نیوی میں زیڈ-9 جیسے جدید ترین ہیلی کاپٹر کا آضافہ کر چکا ہے.لیکن اس ہیلی کاپٹر کی اہمیت کم نہیں ہو سکی.
پاکستان نیوی ایوی ایشن کا 222 نمبر سکواڈرن اس ہیلی کاپٹر کو استعمال کرتا ہے.
یہ ہیلی کاپٹر کسی بهی پاکستانی فریگیٹ(شمشیر، ذولفقار کلاس وغیرہ) سے پرواز بهر سکتا ہے اور بیک وقت دو تارپیڈو فائر کر سکتا ہے.
دشمن کی آبدوز کو شکار کرنے میں یہ اپنا ثانی نہیں رکهتا.اسکے علاوہ اسے ٹریننگ کے مقاصد کے لیے بهی استعمال کیا جاتا ہے.
No comments:
Post a Comment